حریم فاروق کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق عالمی وبا کورونا وائرل کا شکار ہونے بعد عید الاضحیٰ آئسولیشن میں گزاریں گی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر انہوں نے اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں سے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔حریم فاروق نے لکھا کہ دو سال تک کورونا کو کامیابی سے شکست دینے اور ویکسین لگوانے کے باوجود بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

”خوش قسمتی سے جس دن کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں اس روز کسی سے ملاقات نہیں رہی، علامات بہت بُری تھیں اور کچھ دن خوفناک رہے ہیں۔ افسوس، عید آئسولیشن میں گزارنا پڑے گی“۔اداکارہ نے لکھا کہ عید الاضحیٰ پر اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہ بھولیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close