سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھیجا گیامیسج سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (پی این آئی ) بالی وڈ کے نواب اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کا اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھیجا گیا ‘میسج’ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔حال ہی میں عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ پروگرام ‘کافی وِد کرن’ میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے اپنے فلمی کیرئیر سے متعلق دلچسپ قصے سنائے۔اسی دوران ایک سوال کے جواب میں عالیہ نے بتایا کہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواری ریلیز ہونے کے بعد ابراہیم کی جانب سے میسج موصول ہوا جس نے میرا دل موہ لیا۔

اداکارہ نے وہ پیغام شو میں پڑھ کر سنایا جس کے بعد اس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ابراہیم علی خان بھارتی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ابراہیم نے کیا میسج کیا؟ابراہیم نے عالیہ بھٹ کو میسج کیا کہ ‘ذاتی طور پر آپ کو پیغام بھیجنے کا وقت نکالنا پڑا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ وہ ہی خاتون ہیں جس سے میں ہر بار بہت کچھ سیکھتا ہوں، آپ کی اداکاری غیر معمولی ہے’۔سیف علی خان کے بیٹے نے اپنے میسج میں مزید لکھا کہ ‘آپ نے گنگو کا کردار بہت اچھے سے نبھایا اور اب رانی کا کردار بھی اچھی طرح کیا’۔ابراہیم نے مزید لکھا کہ ‘ آپ خود کو کرداروں میں ایسے آسانی سے ڈھالتی ہیں جیسے پانی کسی برتن میں شکل اختیار کرتا ہے، آپ اس ملک کی بہترین اداکارہ ہیں’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close