نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کو شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر جانا مہنگا پڑگیا

کراچی (پی این آئی ) فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے علیزے شاہ کے شوٹنگ چھوڑ کر جانے پر متعلقہ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ایوری ڈے پکچرز) نے علیزے شاہ کے خلاف ’’متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن‘‘ میں شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں، جس سے ہمیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close