اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیاں اپنی ہی والدہ کیخلاف بول پڑیں، والد کا دفاع کر دیا

دبئی(پی این آئی) اداکارہ صوفیہ مرزا کا شیخ عمر فاروق کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔صوفیا مرزا کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ہم دبئی میں اپنی مرضی سے رہی ہیں۔ والدہ کا مقصد صرف پیسوں کا حصول ہے۔ وہ اپنی مرضی سے دبئی میں والد کے ساتھ ہیں۔ والدہ 2017 سے دبئی میں مقیم ہیں لیکن بچوں سے نہیں ملیں۔

 

صوفیا مرزا کی دونوں بیٹیوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ خوش ہے۔ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے اپنے بہترین دوست سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گٹھ جوڑ سے اپنے سابق شوہر کے خلاف انتقامی مہم چلائی۔دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجین شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑ دیا، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کر دئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی حکومت کے طاقتور وزیر شہزاد اکبر نے انتقامی مہم کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کیا، حالیہ کورٹ آرڈر کے مطابق ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے قانون کی بھی پرواہ نہ کی۔شہزاد اکبر اور ایف آئی اے لاہور کے سربراہ ڈاکٹر رضوان نے عمر فاروق کے خلاف کیس پر پوری قوت لگا دی، ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولا، جج غلام مرتضی ورک نے سارا پول کھول دیا۔اداکارہ صوفیہ مرزا کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے اور ان کا شمار شہزاد اکبر کی بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ذریعے کارروائی کرائی۔

 

صوفیہ مرزا نے ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ سرکل میں اپنے شوہر کے خلاف بطور خوش بخت مرزا شکایت درج کرائی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو استعمال کرنے کیلئے صوفیہ مرزا کو شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا جس کے بعد صوفیہ مرزا کی طرف سے عمر فاروق ظہور پر مبینہ فراڈ اور 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔شکایت وزارت داخلہ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ تک پہنچی، کابینہ نے عمر فاروق ظہور اور ان کے عزیز کے خلاف 16 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کی ایف آئی اے کو تحقیقات کے اجازت دیدی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے تفتیش مکمل کرنے کے بعد عمر فاروق ظہور کے خلاف دو کیسز درج کئے ہیں، تحقیقات کے مطابق عمر فاروق ظہور اور شریک ملزم نے ناروے اور سوئٹزر لینڈ میں فراڈ کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close