سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے تحریک انصاف جوائن کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف کے ویمن ونگ کی ممبر بن گئیں جس کے بعد ان کا پہلا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ویمن ونگ پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے نوجوانوں طبقے سمیت پاکستانی خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب عمران خان کے 2 جولائی کے اسلام آباد والے جلسے میں ضرور شرکت کریں۔

لیلیٰ زبیری نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں، ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی شوبز کے معروف اداکار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close