اداکارہ زرنش خان نے انتہائی چھوٹی عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(پی این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زرنش خان نے 17 سال کی عُمر میں شادی کرنے کی وجہ بتادی۔زرنش خان نے اپنی اداکاری کی مہارت اور خوبصورت انداز سے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنا مقام مضبوط کیا ہے۔ تاہم، حال ہی میں تابش ہاشمی کے ٹاک شو ’ہنسا منع ہے‘ میں اداکارہ نے کم عُمری میں شادی کی وجہ بتائی۔اداکارہ نے ٹاک شو میں اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

زرنش خان نے ایوارڈ جیتنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس دن میرے ایوارڈ کا اعلان ہوا، اسی دن میری والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ زرنش خان نے کہا کہ جس وقت مجھے یہ معلوم ہوا کہ ایوارڈ کے لیے میرا نام نامزد کیا گیا ہے تو میں اسپتال میں اپنی والدہ کے ساتھ تھی اور پھر والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے حقیقت میں ایک سال بعد احساس ہوا کہ ہاں میں نے ایوارڈ جیتا ہے۔ کم عُمری میں شادی کے حوالے سے زرنش خان نے کہا کہ ہمارے یہاں پٹھانوں میں جلدی شادی ہوجاتی ہے، میری شادی بھی 17 سال کی عُمر میں ہوگئی تھی اور یہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close