اداکارہ وینا ملک شوہر کیخلاف پھر عدالت پہنچ گئیں، کیا درخواست کر دی؟شوہر مشکل میں گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)اداکارہ وینا ملک نے جہیز اور تحائف میں ملنے والا سامان سابق شوہر سے واپس دلوانے کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کی جہیز کے سامان اور تحائف کی واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کو فریق بنایا ہے۔

وینا ملک کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک سے 26 جنوری 2017 کو ان کی علیحدگی ہوئی تھی، دوست احباب سے ملنے والے تحائف اسد کے پاس ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ اسد خٹک نے پہلے کہا تھا کہ وہ تمام تحائف واپس کردے گا،اب اس کا کہنا ہے تمام سامان چوری ہوگیا۔وینا ملک کی درخواست پر اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے وینا ملک کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے درخواست گزار سے آئندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close