اداکارہ رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کے سٹار اداکار رنبیر کپور اپنی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کے ٹریلر سے جڑی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی شہر کی سڑک پر رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں اداکار محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی نئی فلم شمشیرا کا ٹریلر ریلیز کرنے کے حوالے سے نجی مال میں ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے رنبیر تاخیر سے تقریب میں پہنچے اور افسوس ناک واقعے کے بارے میں اپنے مداحوں کو بھی بتایا

۔رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ تقریب کے مقام کا راستہ بھول گئے تھے اور جلدی کے چکر میں سامنے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔یہ افسوس ناک خبر سن کر اداکار کے پرستاروں نے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close