آمنہ الیاس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا

کراچی(پی این آئی)پاکستانی ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے نئے گانے ” آتش “کے پہلے ٹریلر میں انہیں بولڈ اورماڈرن مغربی لباس میں دیکھا گیا جس کے بعد انہیں صارفین کی طرف سے خاصہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے نئے گانے کے پہلے ٹریلر نے بہت زیادہ نامناسب تاثرات حاصل کیے ہیں ،یہاں تک کہ کچھ تبصرہ نگاروں نے مشورہ دیا کہ اس گانے پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ ہماری ثقافت کی عکاسی نہیں کرتا ۔ ماڈرن اور بولڈ لباس پہننا اور توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنے جسم کو بے نقاب کرنا غلط ہے

۔ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو ایسے ظاہری لباس پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ یہاں تک کہ ایک صارف نے انہیں سستی نورافتحی کہا۔اداکار ہ آمنہ الیاس نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ سترہ سال کی تھیں اور کچھ سال بعد، 2013 میں، انہوں نے اداکاری کو اپنا پروفیشن بنا لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close