سلمان خان کو انکل کہنا سارہ علی خان کو انتہائی مہنگا پڑ گیا، زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر بیٹھیں

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے انکل کہنے پر اداکار نے انہیں مذاقاً فلم میں کام دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم ایوارڈ ’’آئی ائی ایف اے‘‘ کی تقریب رواں ماہ کے آغاز میں اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی اور اب ریکارڈ کیا گیا یہ میگا ایونٹ ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ اسی تقریب کی مختصر سی جھلک شیئر کی گئی جس میں سارہ علی خان سلو میاں کو انکل کہتے نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے ایوارڈ تقریب کے سٹیج پر دبنگ خان سے مذاق کرتے ہوئے ’’سلمان انکل کے ساتھ میں اپنا کوئی برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں‘‘ یہ سنتے ہی اداکار نے کہا ’’تمہاری پکچر گئی‘‘۔ جس پر قہقہے گونج اٹھے۔ سلمان کا کہنا تھا کہ تم نے انکل کہہ دیا اگر نہ کہتی تو میرے ساتھ ہیروئن آتی لیکن تم نے اب یہ موقع گنوا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close