کارتک آریان کو انڈیا کی پہلی لگژری سپورٹس کار تحفے میں دیدی گئی

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ فلم بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے بعد اداکار کارتک آریان کو انڈیا کی پہلی لگژری سپورٹس کار ’میک لارن جی ٹی‘ تحفے میں ملی ہے۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کارتک آریان کو لگژری گاڑی کا یہ قیمتی تحفہ پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے چیئرپرسن بھوشن کمار نے دیا ہے۔انہوں اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر بھوشن کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کو چائنیز کھانے کے لیے بطور میز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

’چائنیز کھانے کے لیے نئی ٹیبل گفٹ میں گئی۔ محنت کا پھل میٹھا ہوتا ہے سنا تھا۔۔ اتنا بڑا ہوگا نہیں پتا تھا۔ انڈیا کی پہلی میک لارن جی ٹی۔ اگلا گفٹ پرائیوٹ جیٹ سر۔گاڑی کے ساتھ کارتک آریان اور بھوشن کمار نے تصویر بھی بنائی ہے۔اس سپورٹس کار کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے (12 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ انڈیا میں میک لارن کا یہ ماڈل سب سے کم قیمت کا ہے۔بھول بھلیاں ٹو میں کارتک آریان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں اداکارہ تبو اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔ گذشتہ پانچ ہفتوں میں یہ فلم اب تک 180 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔کارتک آریان کے پاس بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز، منی کوپر ایس کنورٹ ایبل، پورشے 718 بوکسٹر اور لیمبرگینی بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close