اداکارہ نیلم منیر نے منگنی کر لی؟ منگیتر کون؟ خود ہی حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے واضح کیا کہ وہ سنگل ہے اور ان کی انگوٹھی منگنی کی انگوٹھی نہیں بلکہ یہ تووہ عموماً پہنتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر حال ہی میں” دی بگ پگ شو” میں نظر آئیں جہاں انہوں نے محبت ،رشتے اور اپنے جیون ساتھی میں کون سی خوبیاں ہونی چاہیئں جیسے موضوعات پر بات کی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ خوبصورت اداکارہ نے منگنی کرلی لیکن پھر اداکارہ نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ تھا یہ حقیقت کے برعکس ہے ۔

“دی بگ پگ شو” میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں جو انگوٹھی پہنتی ہوں،اس انگوٹھی کو دیکھ کر لوگوں نے میری منگنی کے بارے بات کی،بایاں ہاتھ ہو یا دایاں ہاتھ ، میں اکثر انگوٹھی پہنتی ہوں۔ انگوٹھی کی وجہ سے لو گوں نے سوچا کہ میری منگنی ہو گئی اور اس بارے میں میں نہیں بتا رہی کہ میں ایسا کیوں کرتی ہوں لیکن پھر سب نے سوال کرنا شروع کر دیے اور اسی لیے میں نے سوچا کہ اپنے مداحوں پر یہ واضح کر دوں کہ میں سنگل ہوں تاہم، میرے گھر والے ،خاص طور پر میرے کزن، میرے ساتھی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔”نیلم منیر نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ایک ایسا ساتھی چاہوں گی جو خیرات پر یقین رکھے اور وہ ایک مہربان انسان ہو، وہ اپنے ملک کے بارے میں اچھا سوچتا ہو اور اللہ سے ڈرتاہو ۔”واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اداکارہ کے مقبول ہٹ ڈراموں میں کہیں دیپ جلے، دل نواز، دل موم کا دیا اور پیار دیوانگی ہے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close