لندن (پی این آئی)قدیم یونانی میں خوبصورتی کے معیار کو پرکھنے کے ریاضی اور سائنسی طریقے کے مطابق سائنسدان نے امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن فیشل پلاسٹک سرجری سے منسلک ڈاکٹر جولین ڈیسلو ا نے خوبصورتی پرکھنے کیلئے خفیہ یونانی فارمولے ’گولڈن ریشیو‘ کا انتخاب کیا اور اس فارمولے کے تحت ریاضی اور سائنس کے طریقے ملا کر خواتین کے چہروں اور جسامت کے خدوخال کے ریشو نکال کر ان کی خوبصورتی کو پرکھا گیا ۔
فارمولے کے تحت سرجن نے امبر ہرڈ کارڈ یشین ،، اسکارلٹ جانسن، ایملی رتاجوسکی اور کیٹ موس کی خوبصورتی کا جائزہ لیا، جس میں اداکاروں کی پیشانی، آنکھوں، ناک اور ہونٹوں سمیت چہرے کی پیمائش کی گئی ، جس میں سب سے زیادہ اسکورنگ امبر ہرڈ کے حصے میں آئی اور انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین قرار دیا گیا ۔ڈاکٹر کی جانب سے کیے گئے یونانی گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی کے تجربے میں امبر ہرڈ کی اسکورنگ 91.85 فیصد رہی، جس وجہ سے انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا اور ان کے تمام جسمانی خدوخال کو بہترین قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ اسی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ 2019 میں تیسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائی تھیں جب کہ بیونسے دوسرے اور آریانا گرانڈے چوتھے نمبر پر خوبصورت خاتون قرار پائی تھیں۔لیکن سال 2019 میں فلسطینی نڑاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو یونانی فارمولے کے تحت دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں