پاکستانی انمول بلوچ کے فین ہو گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پی این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ کو تصاویر میں ہلکے زرد رنگ کے مشرقی لباس زیب میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انمول بلوچ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا ‏اظہار بھی کررہے ہیں۔اس سے قبل انمول بلوچ نے ڈرامہ سیریل ایک ستم اور کے سین کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور اسامہ خان (شہروز) ‏بحث کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “آپ کی تمام محبتوں اور تعاون کا شکریہ، آپ کے عشروز (ٹام اینڈ جیری)۔واضح رہے کہ ایک ستم اور میں انمول بلوچ (اشنا)، اسامہ خان (شہروز) کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ڈرامے کی دیگر ‏کاسٹ میں صرحا اصغر، سلمان سعید، ساجد حسن، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف ودیگر شامل ہیں۔قبل ازیں پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر نے انمول بلوچ سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ زندگی میں کبھی ‏کوئی ستم ہوا ہے، یا آپ نے کسی کے ساتھ کوئی ظلم کیا ہے؟انمول بلوچ نے بتایا کہ مجھ پر کوئی ستم نہیں ہوا میں نے شاید دوسروں پر کیا ہے، میں چھوٹی تھی تو ساری ڈانٹ بہن کو ‏پڑتی تھیں اور میری ساری غلطیاں معاف ہوتی تھیں۔اداکارہ کہنا تھا کہ گھر کے سارے کام بھی بڑی بہن سے ہی کروائے جاتے تھے اور میں بچ جاتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close