حریم شاہ کی ترکی کے ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آگئی، مداح غصے میں آگئے

انقرہ(پی این آئی ) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ترکی کے ہسپتال سے نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ حالیہ دنوں میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمرا ہ ترکی میں قیام پذیر ہیں ،جہاں سے وہ اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جن میں کچھ ویڈیوزبہت زیادہ بولڈ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیکھنے کو ملتا ہے ۔

حال ہی میں ان کے انسٹا گرام اکاونٹ پر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہو کہ وہ ایک ہسپتال میں ہیں اور نرس انہیں انجیکشن لگانا چاہتی ہیں جس پر وہ ڈرتے ہوئے انہیں کہتی ہیں کہ انجیکشن بازو پر لگا دیں لیکن نرس بازو پر انجیکشن لگانے سے انکار کر دیتی ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سیاسی شخصیات کے ساتھ اپنے تنازعات اور اپنے بولڈ اقدامات اور بیانات کی کثرت کی وجہ سے کافی مشہور ہیں ۔حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو ہسپتال سے جاری کی گئی جس میں وہ مختلف قسم کے ٹیسٹ کروا رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ ٹیسٹ ضروری ہیں ، لیکن ان کی جانب سے بیماری کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ بیماری کیا ہے اور اس کی نوعیت کی قسم کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close