طلاق کے بعدوالدین کیسی زندگی گزار رہے ہیں؟ سارہ علی خان کا حیران کن انکشاف

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنے ماں باپ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق کے معاملے پر کھل کر بولتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں سارہ نے کہا ہے کہ ان کے والدین طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے کہا کہ میں اپنی عمر کے لوگوں سے بہت پہلے میچور ہو گئی تھی حتیٰ کہ 9سال کی عمر میں میں یہ بات سمجھتی تھی کہ میرے ماں باپ جب اکٹھے ایک گھر میں رہتے تھے تو زیادہ خوش نہیں تھے، جب سے دونوں الگ الگ گھروں میں رہنے لگے ہیں وہ زیادہ خوش ہیں۔

سارہ علی خان نے کہا کہ ”میں نے دیکھا کہ میری وہ ماں جسے میں نے اپنی زندگی میں کبھی ہنستے نہیں دیکھا تھا، میرے باپ سے الگ ہونے کے بعد اچانک ہنسنے لگی تھی۔ وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور پرجوش لگنے لگی تھی۔ دوسری طرف میرے والد بھی بہت خوش تھے اور ان دونوں کو دو الگ گھروں میں خوش دیکھ کر میں بھی خوش ہو جاتی تھی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close