صباقمر کس کیساتھ حج پر جانا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی) اداکارہ صبا قمر نے شادی کے بعد شوہر کے ساتھ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان کے شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں بالکل شادی کروں گی، پھر حج بھی کروں گی اور خوش رہوں گی۔“اداکارہ نے کہا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں شادی کے بعد ہنی مون سے پہلے اپنے شوہر کے ساتھ حج کرنے جاؤں۔“

صبا قمر کے اس جواب پر میزبان نے کہا کہ ”اور پھر آپ کام جاری رکھیں گی؟“ تو اس پر صبا قمر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ”مشکل ہے۔ شاید میں کچھ اور کر لوں، اداکاری نہ کروں۔اگر مجھے اپنے شوہر کے لیے اداکاری چھوڑنی پڑی تو میں چھوڑ دوں گی۔پھر میں سارے ڈرامے گھر میں اس کے ساتھ ہی کروں گی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close