ماہرہ خان کس کیساتھ تعلقات کا شکار ہیں؟ اداکارہ نے اعتراف کر لیا

کراچی(پی این آئی)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی میں کسی کے ساتھ منسلک ہونے کا اقرار کر لیا۔ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ سے دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے ایک دیوانے مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’میم، پلیز آپ مجھے ریجیکٹ کر دیں تاکہ میں زندگی میں آگے بڑھ سکوں‘۔

جس پر اداکارہ نے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم، آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں! میں پہلے سے ہی کسی کے ساتھ منسلک ہوں۔‘خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی میں ایک خاص شخص کی موجودگی کے بارے میں پہلی بار 2020 میں ایچ ایس وائے (HSY) کے شو میں بات کی تھی۔اُنہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اپنی زندگی میں کیا کیا ہے، لیکن یقیناََ کچھ اچھا ضرور کیا ہوگا جس کی وجہ سے سلیم ان کی زندگی میں موجود ہیں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close