اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ سے ہرجانے کا کیس جیتنے کے بعد ریسٹورنٹ میں عملے کو سوا کروڑ روپے کی ٹپ دیدی

برمنگھم (پی این آئی) حال ہی میں اپنی سابق اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف ہرجانے کا کیس جیتنے والے اداکار جونی ڈیپ نے برطانیہ میں ایک ریسٹورنٹ عملے کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً سوا کروڑ روپے ) کی ٹپ دے دی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق جونی ڈیپ اپنے دوست گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف ہوٹلوں میں کھانے کھاتے نظر آتے ہیں۔

 

حال ہی میں انہوں نے برمنگھم شہر میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جہاں انہوں نے عملے کو 50 ہزار پاؤنڈ کی ٹپ دی۔ریسٹورنٹ منیجر محمد حسین کا کہنا ہے کہ جونی ڈیپ ریسٹورنٹ کے عملے کے ساتھ گھل مل گئے اور تصویریں بنواتے رہے۔ انہیں کھانا اتنا زیادہ پسند آیا کہ نہ صرف انہوں نے بڑی ٹپ دی بلکہ کھانا پیک کرواکے بھی لے کر گئے۔خیال رہے کہ حال ہی میں جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ کے خلاف ہرجانے کا کیس جیتا ہے۔ انہوں نے امبر ہرڈ کے خلاف 50 ملین ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم جیوری نے انہیں 15 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ سنایا، بعد ازاں جج نے رقم کم کرتے ہوئے اسے 10 ملین ڈالر کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close