آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسےوالا کے پالتو کتوں نے اپنے مالک کی موت کے غم میں کیا کر دیا؟

امرتسر (پی این آئی) آنجہانی بھارتی گلوکار سدھو موسےوالا کے پالتو کتوں نے اپنے مالک کی موت کے غم میں کھانا چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ 29 مئی کو پنجابی ریپر سدھو موسےوالا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکار، اہلخانہ اور مداحوں سمیت سدھو موسےوالا کے غمخواروں میں ان کے پالتو کتے بھی شامل ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو کے پالتو کتے شیرا اور بگھیرا کھانا نہیں کھا رہے۔ویڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ دونوں پالتو کتے گھر کے کونے میں سدھو کے ٹریکٹر کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔گلوکار کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں میں گزشتہ روز ادا کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close