اسلام آباد (پی این آئی)لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلما ن خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی کی جانب سے 2018 میں سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکی دی گئی تھی تاہم اداکار اس منصوبے سے بچ نکلے تھے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی
جانب سے سلمان خان کو بھی موت کے گھاٹ اتارے جانے کا خدشہ ہے جس کے پیشِ نظر ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں پہلے سے زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس کے چیف وی کے بھاوڑا نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سدھو موسے والا کا قتل گزشتہ برس اگست میں
اکالی دل کے یوتھ لیڈر وکی مدھوکھیڑا کے قتل کا ردِ عمل ہوسکتا ہے۔ وکی کے قتل کی سازش میں شگن پریت کا نام آیا تھا جو کہ سدھو موسے والا کے منیجر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اور اب آسٹریلیا فرار ہوچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں