قتل ہونے والے غیر شادی شدہ سدھو موسے والا کو آخری رسومات سے قبل سہرا باندھ کر دلہا بنایا گیا

جالندھر (پی این آئی) بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی آخری رسومات کے لیے اُنہیں دولہا بنایا گیا۔ سدھو موسے والا کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی اور ان کے اہل خانہ انہیں دلہا بنانے کے لیے تیاریاں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز ہزاروں سوگواروں نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے آخری دیدار کے لیے سڑکوں پر قطاریں لگائی تھیں، جنہیں ہفتے کے آخر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

بھارتی ریاست پنجاب میں ایک رسم کے مطابق، گلوکار موسے والا کی آخری رسومات کے وقت ان کو سہرا باندھا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا میں جاری ہونے والی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ گلوکار کے سر پر سہرا کے ساتھ پگڑی بندھی ہوئی ہے، جسے پنجابی دولہا دلہن کے گھر جانے سے پہلے پہنتا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے پسندیدہ ٹریکٹر کو بھی اُن کی آخری رسومات میں استعمال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close