سدھو موسے والا کی موت کا بدلہ، دو دن میں نتیجہ دیں گے، گینگسٹر کا اعلان

ہریانہ (پی این آئی) بھارت کے گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی موت کے انتقام سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے خبریں بھارت میں انٹرنیٹ پر وائرل ہیں۔ بھارت کی مشہور نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیرج بوانا نامی ایک گینگسٹر کی جانب سے سدھو موسے والا کی موت کا انتقام لینے کا اعلان کیا گیا ہے، نیرج بوانا ایک نامور گینگسٹر ہے جس کے کارندے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان میں پھیلے ہوئے ہیں۔

بھائی کے بڑے میڈیا گروپ انڈیا ٹوڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فیس بُک پوسٹ کس نے لکھی ہے لیکن اس پوسٹ کے سارے سرے نیرج بوانا سے ہی ملتے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی انتقامی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ سدھو موسے والا دل میں دھڑکتا تھا اور بھائی تھا، دو دن میں نتیجہ دے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close