سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت کتنی نکلی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

موسے والا (پی این آئی) پنجابی کے معروف گلوکار اور کانگریس کے رہنما ” سدھو موسے والا “ کو دو روز قبل گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جس پر پورے بھارت میں شدید غم کا اظہار کیا جارہاہے جبکہ بیرون ملک میں موجود ان کے مداح بھی افسر دہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ۔بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا گاڑیوں کے شوقین تھے اور یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس لگژری کاروں اور مہنگی ترین موٹر بائیکس کی کلیکشن موجودتھی۔

 

سدھو کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مرسڈیز بینز اے ایم جی ،جی 63 موجود تھی۔اس کے علاوہ ان کے پاس ٹویوٹا فورچینور، جیپ ، رینج روور، اسوزی، ڈی میکس اور مسٹنگ جیسی مہنگی ترین گاڑیاں بھی تھیں۔گلوکار کے پاس موٹر بائیکس کلیکشن میں رائل انفیلڈ بلٹ سمیت دوسری کئی مہنگی ترین موٹر بائیکس موجود تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 30 کروڑ بھارتی روپے تھی اور وہ ہر سٹیج شو کے 18 لاکھ بھارتی روپے لیتے تھے۔گاڑیوں کے علاوہ سدھو جیولری اور پیسوں کے حوالے سے بھی اچھے خاصے اثاثوں کے مالک تھے، ان کی ملکیت میں 5 لاکھ روپے نقدی رقم ، اکاو¿نٹس میں 18 کروڑ اور 18 لاکھ مالیت کی زمین موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close