بھارتی گلو کار سدھو موسے والا کے اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان سے منسلک مختلف رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سدھو موسے والا کا شمار بھارتی پنجاب کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا تھا جن کے اثاثوں میں لگژری گاڑیوں کی لمبی قطار ان کی عالیشان طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہے تو آئیے ان کے اثاثوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔بھارتی میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا گاڑیوں کے شوقین تھے

اور یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس لگژری کاروں اور مہنگی ترین موٹر بائیکس کی کلیکشن موجودتھی، سدھو کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مرسڈیز بینز اے ایم جی ،جی 63 موجود تھی۔اس کے علاوہ ان کے پاس ٹویوٹا فورچینور، جیپ ، رینج روور، اسوزی، ڈی میکس اور مسٹنگ جیسی مہنگی ترین گاڑیاں موجود تھی ۔گلوکار کے پاس موٹر بائیکس کلیکشن میں رائل انفیلڈ بلٹ سمیت دوسری کئی مہنگی ترین موٹر بائیکس موجود تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے

اثاثوں کی مالیت تقریباً 30 کروڑ بھارتی روپے تھی اور وہ ہر اسٹیج شو کے 18 لاکھ بھارتی روپے لیتے تھے۔گاڑیوں کے علاوہ سدھو جیولری اور پیسوں کے حوالے سے بھی اچھے خاصے اثاثوں کے مالک تھے، ان کی ملکیت میں 5 لاکھ روپے نقدی رقم ، اکاؤنٹس میں 18 کروڑ اور 18 لاکھ مالیت کی زمین موجود ہے۔واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔رپورٹس کے مطابق

سدھو موسے والا نے اس سال کانگریس کے ٹکٹ پرمانسا سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا لیکن انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وجے سنگلا نے63 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ سدھو نے اپنے گانے ‘Scapegoat’ میں عام آدمی پارٹی اور اس کے حامیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’غدار‘ کہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close