درختوں کو آگ لگا نےکا کیس ،عدالت نے ٹک ٹاکر ڈولی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکے مقدمے میں نوشین سعید عرف ڈولی کی ایک لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض 8 جون تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق معروف ٹک ٹاکر نوشین سعید نے درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ، اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈینینس اسلام آباد اور اسلام آباد پریزرویشن آف لینڈ اسکیپ آرڈینینس کی دفعات کے

تحت درج مقدمے میں ضمانت کے لیے درخواست دائرکرتے ہوئے فوری سماعت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست گزارکو ایک لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے 8 جون تک عبوری ضمانت منظورکرلی ۔ دوران سماعت نوشین سعید کے وکیل کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے اظہار برہمی بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں