موت کا وقت مقرر ، مشہور انڈین گلوکار کا لائیو کنسٹرٹ کےد وران انتقال

اسلام آباد (پی این آئی ) بھارتی معروف و مشہور گلو کار کا لائیو کانسٹر ٹ کے دوران انتقال ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی گلوکار ایڈاوا بشیر کا لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال ہو گیا۔ ایڈاوا بشیر نے اپنے پسماندگان میں دو بیوائیں ریحانہ، رشیدہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں۔ ایڈاوا بشیر کا تعلق انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تھا۔ ان کا شمار لیجنڈ گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مقامی زبان میں سیکنڑوں گانے گائے جبکہ فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انڈیا کی شوبز اور سیاسی وسماجی شخصیات نے ایڈاوا بشیر کے اچانک انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close