عامرلیاقت بے شرم انسان ہیں، ایک اور اداکارہ میدان میں آگئیں

لاہور (پی این آئی)اداکارہ لبنیٰ فریاد نے عامر لیاقت کو آڑے ہاتھوں لیا،سوشل میڈیا پر لبنیٰ فریاد کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں انہیں عامر لیاقت پر کڑی تنقید کرتے دیکھ سکتے ہیں ۔ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ’ عامرلیاقت بے شرم انسان ہیں میں عامر لیاقت سے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتی، ہر بندے پر ترس آجاتا ہے لیکن مجھے اس پر تھوڑا سا بھی ترس نہیں آتا ‘۔

اداکارہ لبنیٰ فریاد نے عامر لیاقت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’عامر لیاقت ذلیل تو ہوچکے ہیں لیکن اگر وہ مزید ذلت اور بے عزتی سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ بشریٰ کے پاس جائیں اور ان کے پیروں میں بیٹھ جائیں، بشریٰ کے پیروں سے نہ اٹھیں بلکہ ان سے رو رو کر معافی مانگیں اگر وہ معاف کر دے تو شاید اللہ تعالی معاف کردیں ،یہ بہت گناہگار انسان ہے ،عامر لیاقت نے اپنی بیوی اور اپنے بچوں کا بہت دل دکھایا ہے ‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close