اسلام آباد (پی این آئی )مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر ڈولی کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق اسلام آباد پولس نے بتایا کہ خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھیوں کو اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ٹک ٹاکر کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ویڈیو میں ٹک ٹاکر لائیٹر سے آگ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں
جبکہ دوسری ویڈیو میں خاتون بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتے نظر آرہی ہیں۔علاوہ ازیں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک یا غیرقانونی رویے کو فروغ دینے والا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی کوئی جگہ نہیں۔ترجمان کے مطابق خطرناک اور غیرقانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مواد کو ہٹادیا جاتا ہے اور ایسے مواد کو محدود یا لیبل کرنے کے لیے
بھی کوشاں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ مارگلہ ہلز میں اتوار کی شام آگ بھڑک اٹھی تھی جو کئی گھنٹے لگی رہی تھی۔سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کے مطابق سید پور رینج جنگل نمبر 19 اور بوٹینیکل گارڈن میں آگ لگی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں