پاکستانی سنیما کی 75 سالہ تاریخ کی پہلی ٹین ایڈونچر فلم “کھیل” کا پریمئر شو،فلم اور گانوں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی سنیما کی 75 سالہ تاریخ کی پہلی ٹین ایڈونچر فلم “کھیل “کا پریمیئر شو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، نوجوان کاسٹ سمیت پوری پروڈیکشن ٹیم اور بڑی تعد مین صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر فلم اور گانوں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، فلم کی کاسٹ میں سیمل عاطف،مناہل ملک، دعا علی، حسان قیصر اور لائبہ مصری شامل ہیں،فلم چائلڈ ٹریفکنگ کے موضوع پر بنائی گئی ہے،

اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر ظل عاطف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلموں اور سینما کی بحالی کا دعوی درست نہیں ہے، پرانے زمانے مین پاکستانی فلمیں گولدن اور پلاٹینیم جوبلی کیا کرتی تھیں مگر اب صرف گھنٹوں کے بعد سنیما سے اتر جاتی ہیں،کیونکہ پہلے فلمیں عام عوام کیلئے بنتی تھیں جبکہ اب ایلیٹ کلاس کیلئے بنتی ہیں جس کے پاس پہلے سے ہی ہر قسم کی سہولت موجود ہے لہذا انہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔پاکستانی سنیما کی بحالی کیلئے ہمیں فلمیں عام آدمی کیلئے بنانا ہونگی،۔ فلم کی شوٹنگ کورونا کے دنوں میں ہوئی جس میں بچوں نے بہت محنت کی،فلم کھیل سے عوام کو فیملی تفریح میسر آئے گی، اور یہ فلم پاکستان میں سنیما کی بحالی کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگی، اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ ایک سوشل ایشو پر فلم بنانے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،فلم میںنوجوان اداکاروں نے اپنے بہترین کام سے دل جیت لئے ہیں،فلم کی عکاسی میوزک اور لوکیشنز کا انتخاب بہترین ہے،تعلیم یافتہ لوگوں کے فلم انڈسٹری میں آنے سے اس میں بہتری آئے گی۔فلم سنسر بورڈ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدمد کرنے کو تیار ہیں۔

این پی سی کے سیکرٹری خلیل احمد راجہ نے کہا کہ فلم میں بچوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، سنیما کسی بھی ملک کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں سنیما گھر برے شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں تبدیل ہوگئے ہیں،حکومت سنیما کو بحال کرے تاکہ نوجوان نسل کو نشے سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جا سکے۔ فلم کا موضوع ایک نہایت اہم سماجی ایشو ہے جس سے یہ مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر فنانس سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے بھی فلم کی پروڈیکشن اور بچوں کی پرفارمنس کو سراہا، فلم کھیل تین جون کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close