دانیہ سے علیحدگی کے فوراََ بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش، لڑکی کون ہے؟ بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی) دانیہ عامر کے تنسیخ نکاح کی درخواست کے بعد عامر لیاقت کو ایک اور لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی۔علیزے نامی لڑکی نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں، مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑادیں۔

 

انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں، آج تک ان کے منہ سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا ہے، عامر لیاقت کو پھنسایا جارہا ہے، ان پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں۔علیزے کا کہنا تھا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بناکر دے سکتی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close