عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک سے سیدہ دانیہ کیوں بنی؟ بڑا انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی) متنازع ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین سے خلع کی درخواست دائر کرنے والی ان کی تیسری بیوی دانیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا خاندان سید نہیں ہے، وہ لوگ ملک ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔ دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مجھے غلط مت سمجھیں۔ دانیہ ملک نے اپنی اِن اسٹوریز میں کہا ہے کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں ملک ذات کی ہوں، میں سیدہ نہیں ہوں،

ایسا مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ تم اپنے نام کے ساتھ سیدہ لکھواؤ، میں نے اُنہیں بہت روکا تھا کہ یہ غلط بات ہے لیکن انہوں نے اپنی کسی وجہ سے اصرار کیا کہ میرے نام کے ساتھ سیدہ لکھا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close