کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔ یہ خبر گرم ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین اس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا تھا، اس انٹرویو میں دانیہ شاہ کو بھی عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
صحافی کے ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس اس ویڈیو جیسے مزید ثبوت موجود ہیں جس سے وہ ثابت کر سکتی ہیں کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین برہم نظر آ رہے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کا اِن غیر اخلاقی ویڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں