ٹک ٹاک میں دانیہ شاہ کے ساتھ لڑکے کی شناخت سامنے آ گئی

کراچی (پی این ایس) متنازع سیاستدان اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، دانیہ شاہ کے ساتھ پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والے لڑکے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ عامر لیاقت کی جانب سے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے کورٹ میں جانے اور طلاق کے لیے درخواست دینے کے بعد سے متنازع وائس نوٹس اور اس کے بعد جاری کی جانے والی ویڈیوز میں جس لڑکے کو دانیہ شاہ کا بوائے فرینڈ بتایا جا رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ دانیہ شاہ کا سگا اور اکلوتا بھائی ہے۔

گزشتہ روز دانیہ شاہ کی والدہ کی جانب سے دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کی بیٹی دانیہ شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز میں نظر آنے والا لڑکا اُن کا اکلوتا بیٹا اور دانیہ شاہ کا بھائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close