اداکارہ، ماڈل صباء قمر اور بلال سعید مسجد میں شوٹنگ کے الزام سے بری

لاہور (پی این آئی) اداکارہ صباء قمر اور ان کے ساتھی ماڈل بلال سعیدکوعدالت نے مسجد میں شوٹنگ کےالزام سے بری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق نے صباء قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔یہ بات اہم ہے کہ 2020ء میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔

اس حوالے سےمسجد وزیر خان میں گانے کی شُوٹنگ اور رقص پر سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔صبا قمر اور بلال سعیددونوں کے خلاف دفعہ 295 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر معافی بھی مانگی گئی تھی جبکہ محکمہ اوقاف نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی اجازت دینے پر مسجد کے منیجر کو معطل بھی کر دیا تھا۔اس کے بعد اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں خارج کردیا گیا، تاہم 30 مارچ 2022 کو درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنچ کیا گیا۔

عدالت میںدرخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ اوقاف کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے کہ کوئی غیراخلاقی عمل نہیں ہوا تھا، ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اور میوزک لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close