دانیا شاہ کے عامر لیاقت پر سنگین الزامات، عامر لیاقت خود میدان میں آگئے، بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی)تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی جانب سے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کرنے اور سنگین الزامات عائد کرنے پر عامر لیاقت خود میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتاہوں ، مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں ہے ۔تمام صورتحال کو دیکھ رہاہوں اور جائزہ بھی لے رہاہوں ،عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں کچھ دیر میں اپنا بیان جاری کروں گا ۔

 

 

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیاشاہ کی جانب سے بہاولپور کی مقامی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا گیاہے ، دانیا نے موقف اختیار کیاہے کہ عامر لیاقت نشہ کرتے ہیں اور مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ، مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ، ان کے ساتھ چار مہینے جیسے گزارے ہیں یہ میں جانتی ہوں یا میرا اللہ جانتا ہے ۔عامر لیاقت کی اہلیہ اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت عامر لیاقت کو حق مہر کے 11 کروڑ روپے اور ماہوار ایک لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم جاری کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close