ارجن کپور کس پاکستانی گانے کے مداح نکلے؟ ہر کوئی حیران رہ گیا

ممبئی (پی این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کو بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوک سٹوڈیو 14کے گانے پسوڑی کے کو پسند کرنے والوں میں شامل ہو گئے انھوں نے سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی میوزک شو کوک سٹوڈیو سیزن 14کے گانے پسوڑی کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہیں۔

 

ارجن کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری لگائی جس میں انھوں نے گانے کا سکرین شوٹ لگایا اور ساتھ ہی گانے کے گلوکار علی سیٹھی اور شئے گل کو بھی ٹیگ کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اس گانے کے بالی ووڈ مداح اداکاروں نے اس گانے کو سننے کے بعد اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close