بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول 7سال بعد ایک ساتھ کہاں نظر آئیں گے؟مداحوں کیلئے اچھی خبر

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی مشہورترین جوڑی اداکارشاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول سات سال بعد کرن جوہر کی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی’میں ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق یہ مشہور جوڑی سات سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر اکٹھی جلوہ گر ہو گی۔

اداکار شاہ رخ خان اوراداکارہ کاجول، کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں ایک ساتھ سپیشل پرفامنس دیں گے۔خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور ’دل والے‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھا کر لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close