سابق بھارتی اداکارہ ثناخان نے یشما گل کو عید کا خوبصورت تحفہ دیدیا

کراچی (پی این آئی) سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے پاکستانی اداکارہ یشما گِل کو اپنا عید کا جوڑا بطورِ تحفہ دے دیا ہے۔حال ہی میں پاکستانی اداکارہ عمرے کی ادائیگی کے لئے کعبہ روانہ ہوئی تھیں جہاں ان کی ملاقات اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ہوئی۔تاہم یشما اور ثنا کی ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ثنا یشما کو تحائف دیتی نظر آ رہی ہیں۔

 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی سابق اداکارہ نے یشما گِل کو اپنے ہی برانڈ حیا بائی ثنا خان کا اپنا عید کا جوڑا تحفے میں دے دیا جو وہ اپنے لئے عید پر پہننے کے لئے لائی تھیں جس پر یشما گل نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک بہترین انسان قرار دیا۔یشما گل اور ثنا خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ثنا خان کے اس عمل کو خوب سراہا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close