سلمان خان کا چہرہ تو بالکل ہی بدل گیا، ان کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوا؟

ممبئی(پی این آئی)سلمان خان یہ وہ نام ہے جسے پوری دنیا ہی جانتی ہے ۔ انہیں بھارتی فلمی دنیا میں بھائی جان کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ لیکن اب ان کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ان کا چہرہ مکمل طور پر خراب نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے ان کے مداح حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ یہ ہوا کیسے؟

 

ان کی یہ تصویر بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان کا چہرہ مکمل سوج گیا ہے۔ تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر ان کے گھر میں نہیں کھینچی گئی بلکہ یہ ایک سیلفی ہے جو انہوں نے باہر کسی مقام پر کھینچی۔اور اب بات کرتے ہیں اس تصویر کی حقیقت پر ۔ تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ اصل میں سلمان خان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ یہ بس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میم ہے۔واضح رہے کہ کچھ الگ ہونے کے باعث ان کی یہ تصویر وائرل ہوئی۔ سلمان خان 27 دسمبر 1965 میں سلیم خان کے گھر میں پیدا ہوئے۔ ان کے دو بھائی ہیں جن کے نام ارباز خان، سہیل خان لیکن واضح رہے کہ یہ دونوں بھائی اداکاری کی دنیا میں سلمان خان جتنا نام نہیں کما سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close