معروف پاکستانی اداکارہ نے ہوٹل سے جائے نماز چرانے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک مشہور ہوٹل سے جائے نماز چرائی تھی۔حال ہی میں درفشاں اور اداکار میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جس کی میزبان ندا یاسر تھیں۔انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دوران شو درفشاں نے سوال و جواب کے ایک سیگمینٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار مشہور ہوٹل سے کافی نرم دکھنے والی جائے نماز چوری کی تھی۔

 

 

دوسری جانب میکال نے ہنستے ہوئے درفشاں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تمہیں جائے نماز چوری کرتے ہوئے شرم نہیں آئی، جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ شاید اس کا حساب بھی نہ لیں کیوں اس پر نماز ہی پڑھنی تھی۔میکال نے کہا کہ درفشاں دیکھنا یہ کلپ تمہارا انٹرنیٹ پر وائرل ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close