تین سال بعد جمہوریہ چیک کی خوبرو ماڈل منشیات کیس سے بری ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے منشیات کیس میں جمہوریہ چیک کی خوبرو ماڈل ٹریزا کی بریت کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا اور اس فیصلے کے خلاف کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی ہے۔ آج جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملزمہ کی بریت کا فیصلہ درست ہے۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس اعجازالاحسن نے وکیل کسٹمز سے سوال کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟

کسٹمز کے وکیل نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹریزا کو 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے۔ وکیل کسٹمز نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ماڈل ٹریزا کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کریں گے۔ یاد رہے کہ جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریزا کو 2019 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close