اداکارہ نیلم منیر کا شادی کا اعلان، دولہا کون ہو گا اور شادی کس طر ح ہو گی؟

لاہور (پی این آئی) ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کی بہترین اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن وہ شادی سادگی سے کریں گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نیلم منیر کا اپنے والے پروجیکٹس سے متعلق کہنا تھا کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پانچ فلموں کے مقابلے میں میری فلم ’چکر‘ نمبرون ثابت ہوگی، میرا کسی اداکارہ سے مقابلہ نہیں ہے، عیدالفطر پر میری تیسری فلم ریلیز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل فلم بین مجھے چھپن چھپائی اور رانگ نمبر 2 میں دلچسپ کرداروں میں دیکھ چکے ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب کسی فنکارہ کے طلاق کی خبر سنتی ہوں تو اداس ہوجاتی ہوں، فنکاروں کی آپس کی شادیاں اچھی روایت ہے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ اچھی اسکرین کیمسٹری ہے، ان کے ساتھ’ چکر‘ میری دوسری فلم ہے۔
اس موقع پر اداکار جاوید شیخ، احسن خان، نوید رضا، یاسر نواز، ندا یاسر اور دوسرے فنکار بھی موجود تھے۔بعد ازاں تمام مہمان سحری کرتے ہوئے مختلف لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close