اللہ کا بلاوا، اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار اور یو ٹیوبر نے عمرہ ادا کر لیا

مکہ مکرمہ (پی این آئی) اسلام کی سچائی سے متاثر ہو کر اپنی اہلیہ کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور معروف یوٹیوب اسٹار نوجوان داؤد اپنا پہلا عمرہ کرنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کم داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مکہ مکرمہ کی سیلفیز جاری کی ہیں اور لکھا کہ آخر کار میرا بلاوا بھی آہی گیا ۔ کم داؤد نے لکھا کہ میں خوش قسمت ترین شخص ہوں، کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے اور اللہ نے مجھے یہاں بلایا ہے۔

‘اللہ کا شکر ہے کہ مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا، میں تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا گو ہوں، اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے، اللہ ہماری دعا قبول فرمائے۔ یہ اہم بات ہے کہ 2019 میں عیسائیت سے کنارہ کشی کر کے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور پھر ایک برس بعد ان کی اہلیہ میا بھی اسلام قبول کر کے مسلمان ہو گئیں۔ نومبر 2020 میں کم داؤد نے my wife became a muslim کے عنوان سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close