عامر لیاقت نے تیسری شادی ٹوٹنے کی افواہوں کا ذمہ دار بھی عمران خان کو قرار دیدیا

کراچی(پی این آئی) سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دن سے معروف ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی ٹوٹنے کی افواہ گردش میں ہے۔ اب عامر لیاقت نے اس افواہ کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہماری شادی ٹوٹنے کی افواہوں کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ کارفرما ہے۔

 

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”پی ٹی آئی والو، تم میرے گھر میں گھسے ہو، مجبور مت کرو کہ بنی گالہ میں تیسری بیوی کے قصے سناؤں۔ میں ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کریں جو ہماری خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔اس ٹویٹ میں عامر لیاقت حسین کی طرف سے اپنی اہلیہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی علیحدگی کی افواہوں کی تردید کر رہی ہوتی ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”واللہ عمران خان، میرے گھر تک مت آؤ، میرا اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں۔ اگر تمہارے حقائق پر ٹوٹ پڑا تو بات بہت آگے نکل جائے گی اور پھر کچھ باقی نہیں بچے گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close