پاکستان میں مارننگ شوز کی پہلی ہوسٹ کون؟ ندا یاسر اور نادیہ خان میں ٹھن گئی، دونوں دعویدار نکلیں

کراچی(پی این آئی)مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے نادیہ خان کے پہلے مارننگ شو ہوسٹ ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے خود کو مارننگ شوز کی پہلی میزبان قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ وہ نادیہ خان سے بھی پہلے مارننگ شوز کرنے والی پہلی شخصیت ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ فرق صرف یہ تھا کہ انہوں نے اے آر وائی کے لیے ریکارڈ شدہ ورژن پر مارننگ شوز کیے اور اس وقت اے آر وائی نیا نیا شروع ہوا تھا۔ہوسٹ نے مزید بتایا کہ بعد میں انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ امید سے تھیں بعد میں نادیہ خان لائیو مارننگ شوز کرنے لگیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close