منشیات کیس، شاہ رخ خان کے بیٹے کے خلاف اہم گواہ کی حوالات میں پراسرار موت

ممبئی (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کے بادشاہ اور سپر ہیرو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شِپ منشیات کیس کے اہم گواہ کی پُراسرار ہلاکت پر فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنا ردعمل دیا ہے اور طاقت کے ناجائز استعمال کی طرف اشارہ دیا ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کے منشیات کیس میں اہم گواہ کی پولیس حراست میں پراسرار ہلاکت پر انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آریان خان کیس کا گواہ پربھاکر سیل پراسرار حالات میں مر گیا ہے۔

بھارت کے میڈیا رپورٹس کے مطابق کے آر کے نے کہا کہ یہ بھارت میں طاقتور لوگوں کو چیلنج کرنے کا نتیجہ ہے۔ ایسا لندن اور دبئی میں تو نہیں ہوتا۔ یہ بات اہم ہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ کیس کے ایک آزاد گواہ پربھاکر سیل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سےچل بسے جبکہ اُن کی موت کی تصدیق ایڈووکیٹ تشار کھنڈارے نے کی جو ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close