فلمی ہیرو شان شاہد عمران خان کے دفاع کے لیے میدان میں نکل آئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہیرو شان شاہد وزیراعظم عمران خان کے دفاع میں میدان میں نکل آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں سامنے آ گئے ہیں۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شان شاہد نے لکھا ہے کہ پورے پاکستان کے عوام نے اب واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک لیڈر چاہتے ہیں جو انہیں پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔

شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اُنہوں نے اپوزیشن سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ پارلیمنٹ تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close