بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کونسی دو خوشبوئیں ملا کر لگاتے ہیں؟دلچسپ راز کھل گیا

ممبئی(پی این آئی)انوشکا شرما اور ماہرہ خان نے بالی وڈ کے کنگ خان کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا، کہتی ہیں کنگ خان بہت منفرد خوشبو استعمال کرتے ہیں۔بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہیں دنیا بھر میں کروڑوں خواتین مداح پسند کرتی ہیں اور اداکار کی شخصیت مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔کنگ خان بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیسے رہنا چاہیے، دلکش انداز اور ڈمپلز ان کی شخصیت کا متاثر کن پہلو تصور کیے جاتے ہیں۔

دیکھا گیا ہے کہ بالی وڈ کی خواتین اداکاروں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی شخصیت کے مثبت اثرات ان کے ذہنوں پر نقوش ہیں۔بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ انوشکا شرما جنہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رب نے بنادی جوڑی’ سے کیا، اکثراظہار کرتی ہیں کہ شاہ رخ خان کی شخصیت میں وہ کیا پسند کرتی ہیں اور کیا نہیں۔انوشکا شرما نے ایک موقع انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان سے متعلق ایک چیز جو کبھی نہیں بھول سکتی وہ یہ ہے کہ شاہ رخ ہمیشہ منفرد خوشبو کا استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے میں فوراً شناخت کرلیتی ہوں کہ وہ شاہ رخ ہیں، پرفیومز سے لگاؤ ہے اس لیے ہمیشہ نوٹ کرتی ہوں اور اچھی خوشبو آنے پر فوری طور پر شناخت بھی کرلیتی ہوں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل بطور ہیروئن کام کیا جو شاہ رخ خان کی دیگر فلموں طرح بڑی ہٹ تو ثابت نہ ہوئی لیکن کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ایک چیز جو شاہ رخ خان کی بہت منفرد ہے وہ یہ کہ ان کے پاس سے خوشبو بہت مختلف آتی ہے، جو بہت زبردست ہے، میں نے تو ایک دن پوجا، جو شاہ رخ کی منیجر ہیں، سے پوچھ ہی لیا کے یہ کونسا پرفیوم ہے جو وہ استعمال کرتے ہیں؟

چتراشی راوت نے فلم ‘چکدے انڈیا’ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ کام کیا۔ انہوں نے کنگ خان کی کرشماتی شخصیت اور منفرد پرفیوم سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان کو جہاں ہونا چاہیے وہ آج وہیں ہیں، بہت ذہین شخصیت ہونے کے علاوہ ان کے پاس سے بے حد منفرد اور اچھی خوشبو بھی آتی ہے۔واضح رہے ماضی میں ایک موقع پر شاہ رخ خان نے خود بتایا تھا کہ وہ اپنے پرفیوم کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں، ایک انٹرویو میں کنگ خان نے منفرد پرفیومز سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میرے لیے اچھی خوشبو کا استعمال بے حد ضروری ہے، میں دو پرفیومز کو مِکس کرکے استعمال کرتا ہوں جس میں ایک ‘Dunhill’ جو صرف لندن کے اسٹور سے ہی ملتا ہے اور دوسرا فرانسیسی برانڈ ‘Diptyque ’ کا ایک پرفیوم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close