بڑی پاکستانی اداکارہ نے شوہر کا نام ہٹا دیا، لاکھوں مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کراچی (پی این آئی) شو بز انڈسٹری پاکستان کی ہو یا بھارت کی، اس کے معروف اداکاروں اور اداکاراؤں کی شادی اور طلاق مزاق ہی بن کر رہ گیا ہے۔ ان دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبصورت جوڑی اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر سے متعلق ایک حیران کُن خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سجل علی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کے اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر، احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل انسٹا گرام پر سجل علی کا نام ’سجل احد میر‘ لیکن اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ لکھ لیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے اس خوبصورت جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس پر سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے اب تک کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ احد رضا میر نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ یہ جوڑی ایک دوسرے کے آنے والے پروجیکٹس کے پریمیئر شوز میں بھی کافی عرصے سے نظر نہیں آ رہی۔ اس حوالے سے سجل علی کے اس عمل سے لاکھوں مداح بے حد رنجیدہ اور شش و پنج میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close